ورلڈ کپ : کیویز کا افغانستان کیخلاف فتح کا سفر جاری

11:45 PM, 8 Jun, 2019

ٹوئنٹن : کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں نیوزی لینڈ کا افغانستان کیخلاف فتح کا سفر جاری ہے ، 172 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم نے کیویز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے بازوں حضرت اللہ نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 34 رنز بنائے ، نور علی نے 38 گیندوں پر 31 سکور کیے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔

حشمت اللہ شاہد 99 گیندوں پر 59 سکور کر کے نمایاں بلے باز رہے جن کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے ۔آفتاب عالم دس گیندوں پر 14 رنز بنا سکے ان کی اننگز میں تین چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیشم نے 31 سکور کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فرگوسن نے 37 رنز دے کر 4 کھلاڑی آئوٹ کیے ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں کیویز کی بیٹنگ جاری ہے اور بلیک کیپس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں ۔

مزیدخبریں