مانچسٹر : پی آئی اے ائیرلائن میں خوفناک واقعہ ، طیارہ بڑے نقصان سے بال بال بچ گیا ، خاتون مسافر نے رن وے پر ٹیک آف کے دوران جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 702 کا ایمرجنسی گیٹ اس وقت کھول دیا جب طیارہ ٹیک آف کے لیے پرواز بھر رہا تھا ۔
اس دوران ایمرجنسی گیٹ کھلنے پر طیارے میں ائیربیگ کھل گئے اور مسافروں نے چیخ و پکار شروع کر دی ، اس موقع پر طیارے کو رن وے پر پارک کر دیا گیا ۔
پی آئی اے اہلکاروں نے خاتون سمیت 27 مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا اور سات گھنٹے تاخیر کے بعد طیارے نے دوبارہ اڑان بھری جب خاتون سے دریافت کیا گیا کہ اس نے ایسا کیوں کیا تو اس نے بتایا کہ میں سمجھی کہ یہ ٹائلٹ کا دروازہ ہے اس لیے میں نے اس کو کھول دیا۔