ورلڈ کپ:انگلینڈ کی جانب سے رائے کی 150 رنز کی دھواں دار اننگز

05:30 PM, 8 Jun, 2019

کارڈیف:ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ، اوپننگ بلے باز رائے نے 121 گیندوں پر 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق انگینڈ کی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بیٹنگ جاری ہے ، اوپننگ بلے باز رائے نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 121 گیندوں پر 153 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں پانچ چھکے اور چودہ چوکے شامل تھے ۔

بریسٹا نے 50 گیندوں پر 51 سکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے ، جوئے روٹ نے 29 گیندوں پر 21 سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔

مزیدخبریں