لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں، ابھی علاج مکمل نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں، منگل کو اسلام آباد میں پارٹی کے ذمہ داران سے مشاورت ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا۔