دھونی کاگلوز پرمتنازعہ لوگو لگانے کامعاملہ،آئی سی سی نے درخواست مسترد کردی

10:39 AM, 8 Jun, 2019

دبئی :بھارت کو ایک بارپھر منہ کی کھانا پڑی ، دھونی کاگلوز پرمتنازعہ لوگو لگانے کامعاملہ ،آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے صاف صاف کہا کہ گلوز پر لوگو لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ایسا کرنا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ قوانین کے مطابق کسی بھی کھیل کے سامان پر کوئی پیغام یا لوگو چسپاں نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان کے مطابق ایم ایس دھونی کے وکٹ کیپنگ گلوز پر چسپاں لوگو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میں دھونی جب وکٹ کیپینگ کے لیے میدان میں آئے تو ان کے دستانوں پر بھارتی سپیشل فورس کا نشان موجود تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کو دھونی سے ان کے گلووز سے لوگو ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔

جواب میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے آئی سی سی کو اس ضمن میں نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے دھونی کو فوجی لوگو والے دستانے پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے لیے ہمیشہ نرم رویہ برتا گیا اس لیے معاملہ صرف تنبیہ پر ہی ٹل گیا۔ چار سال قبل جب مسلمان انگلش کھلاڑی معین علی پر ہاتھ پر'غزہ کو بچاؤ، فلسطین کو آزاد کراؤ' کا بینڈ پہننے پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مزیدخبریں