عید ختم ہوتے ہی شہر کے خوب صورت پارکس کچرا کنڈی میں تبدیل

10:05 AM, 8 Jun, 2019

لاہور:لاہور میں عید ختم ہوتے ہی شہر کے خوب صورت پارکس کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگئے ۔

ریس کورس پارک میں گندگی کے ڈھیرلگ گئے ،شہریوں نے تین دن سیر خوب کی لیکن صفائی کاخیال نہ رکھا، انتظامیہ کی طرف سےصفائی کا عمل تو جاری ہے مگر سست رفتاری کے باعث بروقت کچرا نہ ہٹایاجاسکا۔

عید ختم ہونے کے بعد پارکوں میں انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتطامات کئے گئے ہیں ،پی ایچ اے کی نااہلی کے پارکوں میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں جس کے باعث پارکوں میں تعفن پھیل چکا ہےشہریوں نے تین دن سیر خوب کی لیکن صفائی کاخیال نہ رکھا۔اسلام آباد میں بھی عید گزرے کے بعد پارکوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ سی ڈی اے اہلکار کی جا نب سے صفا ئی ستھر ائی کا کا م جاری ہے ۔

مزیدخبریں