فلم ”زیرو“ میں شاہ رخ کا حلیہ بدلنے کے لئے 70 کروڑ روپے خرچ

11:43 PM, 8 Jun, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کی نئی فلم ”زیرو“میں بونا (پستہ قد) آدمی دکھانے کے لیے 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم” زیرو“ شاہ رخ کا ڈریم پروجیکٹ ہے اور اس کے لیے وہ کافی عرصے سے منصوبہ بندی کررہے تھے، یہی وجہ ہے کہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں، فلم کی زیادہ ترشوٹنگ بیرون ممالک میں ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں کنگ خان اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ 27 اپریل سے امریکا میں موجود ہیں تاہم درمیان میں وہ بھارت بھی آتے رہے ہیں۔



شاہ رخ خان کو فلم میں بونا دکھانے کے لیے ان کی پروڈکشن کمپنی ’ ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ وی ایف ایکس یعنی ویڑول ایفیکٹس پربھاری رقم خرچ کررہی ہے اور کنگ خان کو حقیقی بونا دکھانے کے لئے سپیشل ایفیکٹس پر اب تک 70 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے جبکہ سپیشل ایفیکٹس پر400 سپروائزر کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی فلم”زیرو“، ”باہو بلی“کے بعد ویڑول ایفیکٹس پر بھاری رقم خرچ کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ ”باہوبلی“کے ویڑول ایفیکٹس پر 85 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی تھی۔




مزیدخبریں