اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات 2018ءکے نتائج جاری ہونے تک منجمد رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں قائم مقامی حکومتوں کے فنڈز منجمند کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عام انتخابات کے پر امن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کیا ہے۔
اس بات کو یقنی بنایا جائے گا کہ مقامی حکومتیں انتخابات پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔