اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کرنا پڑگیا، پولنگ ڈے کے سوا سب کچھ بدل گیا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سمیت تمام تاریخیں ایک سے پانچ روز تک آگے بڑھا دی گئیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی اسی روز جاری ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اب 14 کی بجائے 19جون تک ہوگی، کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور ان کو 27 جون تک نمٹایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن:کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہو گی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 جون تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی ، پولنگ کا دن 25 جولائی ہی رہے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں