سب کو ٹکٹ دینا ممکن نہ تھا، کپتان کا ٹکٹس لسٹ فائنل کرتے ہوئے اہم ویڈیو پیغام جاری

سب کو ٹکٹ دینا ممکن نہ تھا، کپتان کا ٹکٹس لسٹ فائنل کرتے ہوئے اہم ویڈیو پیغام جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی بورڈ نے زیادہ تر حلقوں کیلئے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا، میرٹ کا پورا خیال رکھتے ہوئے بہترین امیدوار میدان میں اتارنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا، ساڑھے 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ممکن نہ تھا۔ امیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا اسلیے نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات
 

انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کے انتخاب میں جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے لی، دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا۔ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں، نئے پاکستان کی تعمیر کا خواب بڑا خواب ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، پی سی بی کی نگاہیں نیوزی لینڈ پر مرکوز
 
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں