لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے کیلئے پی سی بی کی نگاہیں کیویز پر مرکوز ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر بتدریج جاری ہے، ہم راتوں رات کسی بہت بڑے قدم کی توقع نہیں کر سکتے، تاہم درست ٹریک پر ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان کی اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہیں۔ ان میں سے کیویز سے پاکستان آنے کیلئے درخواست کی ہے، انھوں نے حوصلہ افزا جواب بھی دیا البتہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو مکمل مطمئن کرنا ہو گا۔ آئی سی سی کی نامزد کردہ ایسٹرن اسٹار کمپنی پاکستان میں سیکیورٹی حالات کا جائزہ لینے کیلئے آئے گی، ہماری طرف سے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات
نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے چند میچز کھیل لیے تو آسٹریلیا کو بلانے کیلئے بھی کیس مضبوط ہو جائے گا، اس کے بعد ہم انگلینڈ سے بھی زیادہ پُر اعتماد انداز میں بات کر سکیں گے۔ پی ایس ایل کا معاملہ بھی اسی طرح کا ہی ہے، امید ہے کہ فرنچائزز پوری کوشش کرینگی کہ کھلاڑیوں کیساتھ معاہدے کرتے ہوئے انھیں پاکستان میں کھیلنے کیلئے بھی ذہنی طور پر تیار کریں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پولیس نے اب تک مقدمے میں نامزد کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا: عائشہ احد ملک
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں