ہم نے استثنی مانگا تو کہا گیا کہ کہیں آپ ملک سے فرار نہ ہو جائیں:مریم نواز

07:01 PM, 8 Jun, 2018

منڈی بہائوالدین : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ دو بار ملک کا آئین توڑنے والا کمر درد کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگ گیا ، ہم نے استثنی مانگا تو کہا گیا کہ کہیں آپ ملک سے فرار نہ ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے منڈی بہائوالدین میں ورکرز کنونشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو بار ملک کا آئین توڑنے والا کمر درد کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگ گیا ، ہم نے استثنی مانگا تو کہا گیا کہ کہیں آپ ملک سے فرار نہ ہو جائیں۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے جو وعدہ کیا پورا کیا ، عدالت میں 92 پیشیاں بھگتنے والا کیسے ملک سے بھاگ سکتا ہے ، ہم نے کل تین دن چھٹی کی درخواست تھی ۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر ووٹ کی حرمت بحال نہ کی گئی تو عوام وعدہ کریں کہ چھین کر حاصل کریں گے ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور ویزے کا بہانا بنا کر وزیراعظم کو نااہل کر دیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے بارہ مئی کو کراچی میں قتل عام کرایا ۔

مزیدخبریں