ایمریٹس کا جہازوں میں کھڑکیاں ختم کرنے کا فیصلہ

06:46 PM, 8 Jun, 2018

دبئی: ہوائی جہازوں میں ’ونڈو سیٹ‘ حاصل کرنے کا جھنجٹ بہت جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے نئے جہازوں سے کھڑکیاں ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمریٹس نے کھڑکیوں کے بغیر جہاز لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ جہاز کی رفتار میں تیزی لانا ہے جب کہ یہ فیصلہ جہاز کے وزن میں کمی اور اس کی توانائی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے اپنے حالیہ انٹریو میں اس بات کا اشارہ دیا کہ جدید ترین جہاز کھڑکیوں کے بغیر ہوسکتے ہیں اور مسافروں کو مجازی کھڑکیوں (ورچوئل ونڈوز) کی سہولت فراہم کی جائے گی جو انہیں ایک کیمرے کی مدد سے باہر کے مناظر ہو بہو اسکرین پر دکھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جاپانی کمپنی نے ہینڈ فری چھتری تیار کر لی

واضح رہے کہ ایئرلائن نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے بوئنگ طیارے 777 کے فرسٹ کلاس کیبن میں ورچوئل ونڈوز لگانے کا پلان ظاہر کیا تھا جو اب لگادی گئی ہیں، جن کی مدد سے فرسٹ کلاس کے مسافر اصلی کھڑکی کے بغیر بھی باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 
 
 


 
 
 

مزیدخبریں