تاریخی فتح پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغان ٹیم کو مبارکبادکا پیغام

05:24 PM, 8 Jun, 2018

راولپنڈی : بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے یادگارکامیابی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے افغان ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو انگلش اور پشتو زبان میں مبارکباددی اور ساتھ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا .افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر عاطف مشعل نے مبارکباد پر میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا.



ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے شکریہ کے پیغام پر جواب تحریر کیا کہ خوش آمدید, پاکستان اور افغانستان دو ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان برادرانہ رشتہ ہے. دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے خطرہ کا سامنا ہے. ہماری خواہش ہے کہ بہادر افغان عوام کے لیے امن لوٹ کر آئے .دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونی چائیے. آپ کے لیے نیک خواہشات۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں