شام کے صوبہ ادلب میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک

شام کے صوبہ ادلب میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

زردانا: شام کے صوبہ ادلب میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ ادلب کے گاؤں زردانا میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 6 بچوں اور 11 عورتوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بمباری کے باعث بہت سے گھر اور عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈھال بنائے جانیوالے کشمیری نے ’بگ باس‘ شو کی پیشکش ٹھکرا دی
  

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب، 63 فیصد شہری سعودی گداگروں کو نقدی دینے کے مخالف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں