نگراں حکومت کے آتے ہیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سکیورٹی واپس لے لی گئی

03:25 PM, 8 Jun, 2018

لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کے حلف اٹھاتے ہی سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے آتے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ حسن عسکری نے آج صبح نگراں وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ پنجاب میں نگراں حکومت آتے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا

شہباز شریف کی سکیورٹی پر 186 سکیورٹی اہلکار اور 10 گاڑیاں مامور تھیں جنہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔ مزید برآںشہباز شریف کی سکیورٹی پر مامور 10 ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ یہ تمام سکیورٹی اہلکاران شہباز شریف کی رہائش گاہ کی سکیورٹی پر مامور تھے، جنہیں نگران حکومت کے آتے ہی واپس بلا لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں