کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد زبیر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نگران کابینہ میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت پر نواز شریف شدید برہم
ادھر گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں