کراچی: قراردادِ پاکستان پر عمل درآمد تحریک کے رکن اور معروف سیاستدان رسول بخش پلیجو انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معروف سیاستدان رسول بخش پلیجو کراچی میں انتقال کر گئے۔ جبکہ ان کی تدفین آج ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا
سندھ کے معروف سیاستدان، ادیب اور عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد گزشتہ صبح سویرے انتقال کر گئے۔ وہ کچھ روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ رسول بخش پلیجو کی میت کو ڈیفنس کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے جہاں سے آج شام آبائی گاؤں لے جائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان
اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین کل صبح ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں منگر خان پلیجو میں ادا کی جائے گی۔ اٹھاسی سال کی عمر میں انتقال کرنے والے رسول بخش پلیجو نے ابتدائی تعلیم اپنے گاو¿ں میں حاصل کی اور کراچی کے سندھ مدرستہ السلام میں زیرِ تعلیم رہے۔ انہوں نے سندھ لاءکالج سے قانون کی ڈگری لی۔
یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
رسول بخش پلیجو نے 1940ءمیں قراردادِ پاکستان پر عمل درآمد تحریک کے رکن کی حیثیت سے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ مارچ 1970ءمیں عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی۔
رسول بخش پلیجو نے پی پی کے پہلے دور حکومت اور ضیاءالحق کے زمانے میں مجموعی طور 11 سال جیل کاٹی۔
یہ بھی پڑھیں:ایان علی کی کسٹم اپیلٹ ٹریبونل نے جرمانہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی
ذوالفقار علی بھٹو قید ہوئے تو رسول بخش پلیجو نے مخالفت کے باوجود بھٹو بچاؤ تحریک شروع کی۔ انہوں نے چالیس سے زائد کتابیں بھی لکھیں۔ ججز بحالی تحریک، کالا باغ ڈیم اور غیر ملکی تارکین وطن کے حق میں جدوجہد کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں