عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

09:53 AM, 8 Jun, 2018

نوشہرہ: عائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 25 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف سے منحرف ہو کر اپنے نام سے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے والی خاتون سیاستدان عائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرا دیے ہیں۔

  مزید پڑھیں: نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے بیک وقت انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کیخلاف راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے انتخابات 2018ء کے دوران اپنی پارٹی کی طرف سے چار خواجہ سراؤں کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں