اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 8 جون سے 11 جون تک توسیع کی گئی ہے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
مزید پڑھیں: نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر دی گئی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہو گا۔
دوسری جانب الیکشن 2018 کے لیے مختلف انتخابی حلقوں میں صف بندیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں اور کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں