ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار ساجد نادیاوالا نے اپنی سپر ہٹ فلم ”باغی“ کے سیکوئل کیلئے خوبر اداکارہ دیشا پٹانی کو بطور ہیروئن منتخب کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے کہا جا رہا ہے کہ باغی2میں بھی ٹائیگر شیروف ہی ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔جب سے فلم کا اعلان کیا گیاہے بہت سی اداکاراو¿ ں کے ناموں کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ فلم میں ہیر?ئن کا کردار ادا کریں گی اوراسکے علاوہ بہت سے نام بھی زیرِغورآئے لیکن پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا نے آخر میںتما م قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے دیشا پٹانی کا نام فائنل کر دیا۔
ساجد ناڈیاوالا نے ٹائیگر شیروف اور دیشاپٹانی کی کیمسٹری کوزبردست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جوڑی سکرین پر خوب رنگ جمائے گی انھوں نے مزید کہا کہ دیشاپٹانی کردار کے مطابق بالکل فِٹ نظر آتی ہیں۔فلم میں مارشل آرٹسٹ کا کردارادا کر نے کیلئے ٹائیگر شیروف ہانگ کانگ میں مارشل آرٹسٹ ٹو نی چنگ کے زیرتربیت ہیں۔
دیشا پٹانی ”باغی 2“ میں ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بنیں گی
ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار ساجد نادیاوالا نے اپنی سپر ہٹ فلم ”باغی“ کے سیکوئل کیلئے خوبر اداکارہ دیشا پٹانی کو بطور ہیروئن منتخب کر لیا۔
11:41 PM, 8 Jun, 2017