منامہ:بحرین کی حکومت نے اپنے میڈیا کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ قطر سے متعلق سلطنت کی واضح کردہ پوزیشن سے عزم کا اظہار کریں۔جیسا کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک قطر سے تما م تعلقات منقطع کر چکے ہیں۔
بحرین کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھی تما م ذرائع ابلاغ کو الرٹ کر دیا ہے کہ وہ قطر سے متعلق سلطنت کی واضح کردہ پوزیشن کی پاسداری کریںاوراس طرح کی کوئی رپورٹ نہ نشر کی جا ئے جس میں قطر کی حمایت کی جھلک نظر آتی ہو۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کسی بھی خبر کی نشرواشاعت سلطنت کے جاری کردہ حکم کے خلاف تصور کی جائے گی اور ایسا کرنے والے کا خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اسکے علاوہ بحرین بھی اپنی سلامتی و استحکام کیلئے قطر سے سفارتی تعلقات بھی منقطع کر چکا ہے۔بحرین کا کہنا ہے کہ سعودی مملکت نے قطری اور ایرانی مداخلت کے مقابلے میں ان کے ملک کا تحفظ کیا ہے جسکے پیش نظر وہ کبھی بھی سعودی عرب کے خلا ف نہیں جا سکتے۔