پشاورپولیس کاسرچ آپریشن، 9 اشتہاریوں سمیت 331 جرائم پیشہ افراد گرفتار

10:26 PM, 8 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور:  پشاور پولیس نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کاروائی میں 09 اشتہاری مجرمان سمیت 331 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 40 غیر رجسٹرڈ کرایہ داران کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں سٹی ،کینٹ رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے،  ان چھاپوں میں مقامی پولیس کے علاوہ ، DAR نفری ،سنیفر ڈاگ اور  لیڈ یز  پولیس نے بھی حصہ لیا ۔

ان کاروائیوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کاروائی میں 09 اشتہاری مجرمان تھانہ گلبہار کی حدود میں عظیم وسیم ولد وسیم جاوید شہزاد ساکن گارڈن اسلام آباد ، تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود  میں محمد عالم عرف سجاد احمد ولد ذاکر ساکن بھٹی کورونہ مردان ،تھانہ تہکال کی حدود میں سجاد ولد فضل گل ، اختیار گل ولد ولی محمد ساکنان پلوسی تہکال ،تھانہ ریگی کی حدود میں عیسی خان ولد داراشاہ ساکن شاہی بالا، تھانہ گلبرک کی حدود  میں کامران ولد کلیم اﷲ ساکن چارخانہ روڈ نوتھیہ، تھانہ ارمڑ  کی حدود میں مطیع اﷲ ولد دلدار ،سردار علی ولد عبدالرؤف ساکنان ارمڑ پایان ،تھانہ غربی کی حدود میں جواد خان ولد نوشاد خان ساکن ملازئی سمیت 331 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار  کر لیا ۔

ان کے قبضے سے 32 عدد پستول 30 بور ،03 عدد کلاشنکوف ،04 عدد رپیٹر 12 بور ،01 عدد 9MM پستول ،02عدد بندوق ،05بوتل شراب ،17 کلوگرام چر س اعلی کوالٹی برآمد کیجبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 40 غیر رجسٹرڈ کرایہ داران کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے چالان عدالت  میں جمع کروا دیے۔

مزیدخبریں