تحریک انصاف کے تین رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

07:02 PM, 8 Jun, 2017

ملتان: بلاول بھٹو نے سیاسی اننگز میں پاکستان تحریک انصاف کو کلین بولڈ کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اکٹھی تین وکٹیں اڑا دیں۔ ملک حسن راں، سابق ایم پی اے ملک عباس راں اور ملک ارشد راں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

تینوں رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی ارکان کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔

گزشتہ دنوں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں