عرب ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے امیر کویت قطرروانہ

دبئی: امیر ِکویت شیخ صباح الاحمدالجبر الصباح قطرمعاملے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں قطری حکام سے ملاقات کیلئے دوحہ روانہ ہوگئے ،یہ دورہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور گرگش کے اس بیان کے بعد کیا جس میں اماراتی وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ قطر تخریب کاری کے راستے پر چل پڑا ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں راہنماؤ ں کے درمیان کا ملاقات کا مقصد یہی ہے کہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان بڑ ھتے فاصلوں کو کیسے کم کیا جائے اور حالات کو کیسےمعمول کی طرف لایا جائے۔

یاد رہےکہ سعودی عرب سمیت دوسرے عرب ممالک نے قطر سےسفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ایک طرف قطرفٹبال ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف تمام عرب ممالک اس سے بحری، بری اور ہوائی رستے بند کر چکے ہیں تو ان حالات کے پیشِ نظر ورلڈکپ کی میزبانی بھی خطرے میں نظر آرہی ہے۔