دبئی: متحدہ عرب امارات کےٴمحمد بن راشد اسپیس سنٹرٴ کی زیر نگرانی ٴدبئی سیٹ 2ٴ مصنوعی سیارے کی مدد سے حرم مکہ کی ٴہائی ریزولیشنٴ نایاب تصویر جاری کی ہے۔
محمد راشد خلائی تحقیقات مرکز کی جانب سے ٴدبئی سیٹ 2 کو روسی شہر ٴیازنیٴ سے 2013ئ لو راکٹ کی مدد سے خلائ میں چھوڑا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مصنوعی سیاروں سے لی گئی تصاویر کے ذریعے تعمیراتی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات، ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے، نقشوں کی تیاری اور شعبہ حادثات کی انتظامیہ کو اپنے مشن بہتر انداز میں ادا کرنے میں مدد ملتی ہے۔