پاکستان کا واحد جوڑا جنہیں 2بار نکاح کروانا پڑا، حیران کن خبر

03:59 PM, 8 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مسلمان جوڑا دو بار نکاح پڑھوائے۔ لیکن ایسا واقعہ کراچی میں گزشتہ ماہ اس وقت پیش آیا جب پسند کی شادی کرنے والے فہد اور روحا کو اپنی شادی کیلئے 2مرتبہ نکاح پڑھوانا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق مسالک کے تضاد نے پاکستانی لڑکے فہد اور روحا کو شادی کیلئے دو بار نکاح کرنے پر مجبور کر دیا ،شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی روحا اور اہلحدیث گھرانے کے نوجوان فہد کی شادی 18مئی کو طے پائی تو اس روز شیعہ مسلک کے مطابق نکاح ہوا مگر اگلے ہی روز انہیں سنی مسلک کی مناسبت سے دوسری بار نکاح پڑھوانا پڑا ۔فہد اور روحا کی ملاقات تین سال قبل یونیورسٹی کی ایک تقریب میں ہوئی جو دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گئی جس کے بعد انہوں نے شادی کر نے کا فیصلہ کیا مگر یہ اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ فہد کا تعلق اہلحدیث گھرانے سے تھا جبکہ روحا کے والدین شیعہ مسلک کے پیروکار تھے ۔


تین ماہ کی مسلسل کاوش کے بعد دونوں کے والدین شادی کیلئے تو رضا مند ہو گئے مگر جب معاملہ اس نکتے پر آکر دوبارہ الجھ گیا کہ آیا نکاح کس مسلک کے مطابق کیا جائے گا تاہم تفصیلی مشاورت اور مذاکرات کے بعد طے پایا کہ دونوں مسالک کے مطابق نکاح کروائیں جائیں ۔شادی کے بعد فہد نے اپنے بیان میں کہاکہ دونوں مسالک میں بڑا فرق یہ ہے کہ شیعہ مسلک کے مطابق ہونے والے نکاح میں لڑکے اور لڑکی کی جانب سے ایک ایک نکاح خواہ موجود ہوتا ہے جبکہ سنی مسلک کے مطابق ہونے والے نکاح میں ایک نکاح خواں ہی نکاح پڑھواتا ہے۔

مزیدخبریں