اکشے کمار نے ٹی وی شو میں سلمان خان کی چھٹی کرا دی

02:56 PM, 8 Jun, 2017

ممبئی: بالی وڈ میں سلمان خان اور اکشے کمار کو ایک دوسرے کے بہت قریبی سمجھا جاتا ہے لیکن تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ کھلاڑی نے دبنگ خان کی ان ہی کے ایک ٹی وی شو سے چھٹی کرا دی ہے۔ سلمان خان کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ وہ بالی ووڈ کے پرکشش اداکار ہونے کے ساتھ خوش قسمت اداکار بھی ہیں تو غلط نہ ہو گا۔

فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے ساتھ سلمان ایک عرصے سے ٹی وی پر بھی راج کرتے آ رہے ہیں۔ ان کے مقبول عام ٹی وی شوز میں ایک دس کا دم بھی ہے لیکن متعلقہ ٹی وی کی انتظامیہ نے اس مرتبہ اس شو کی میزبانی کے فرائض دبنگ خان کے بجائے بالی ووڈ کے کھلاڑی یعنی اکشے کمار کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی جگہ اکشے کمار کو لینے کا فیصلہ ان کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا لیکن اکشے ان دنوں ایک اور شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد ہی وہ دس کا دم کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

 

واضح رہے سلمان کی وجہ سے اس پروگرام نے بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے اور اسی کی بدولت سلمان خان کو بھی 2010 میں بہترین ٹی وی اینکر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں