میں غمزدہ نظر آنا چاہتی ہوں، لڑکی نے اپنے دوست کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا

02:53 PM, 8 Jun, 2017

واشنگٹن:ایک امریکی لڑکی نے خود غمزدہ دیکھنے کے لیے اپنے دوست کو خودکشی پر مجبور کیا، ڈسٹرکٹ اٹارنی نے عدالت کے روبرو بتایا کہ مچل کارٹر نامی لڑکی نے اپنے سے موبائل پیغامات پر بحث شروع کر دی کہ تو خود کو قتل کرو ،اُنھوں نے مزید بتایا کہ وہ اس طریقے سے اپنے دوستوں کی توجہ حاصل کر نا چاہتی تھی۔
رائے نے 12جولائی 2014 کو خود کو قتل کر لیا تھا جب اُ سکو کارٹر نے ایسا کرنے پر محبور کر کیا،رائے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کاربن ڈائی موناآکسائیڈ گیس کے ذریعے کیا،پہلے وہ خوف زدہ ہو کر اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا لیکن کارٹر نے موبائل مسیج پر رائے کو گاڑی کے اندر آنے پر مجبور کیا۔
کارٹر نے انکشاف اپنے دوست کی موت کے بعد کیا کہ رائے کی موت کیوں واقعہ ہوئی تھی،وہ اپنے دوستوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتی تھی اس لیے اُسے نے یہ سب کچھ کیا کہ وہ دوسروں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی تھی۔
کارٹر کو عدالت میں اس غیر اختیاری قتل کی وجہ قرار دیا ہے اور اب عدالت کارٹر کی قسمت کا فیصلہ کر ے گی۔دوسری طرف کارٹر کے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ رائے کا اپنا فیصلہ تھا اور جن دنوں کارٹر اس سے بات چیت کر رہی تھی اُس وقت وہ دماغی طور ٹھیک نہیں تھی۔
کارٹر اور رائے دو مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے اور ایک دوسرے سے رابطے کے لیے موبایل مسیج اور فون کال کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں