پاکستان ایک گیم ہارتا ہے تو لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں، جنوبی افریقہ کوچ

پاکستان ایک گیم ہارتا ہے تو لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں، جنوبی افریقہ کوچ

برمنگھم: پاکستان کے خلاف میچ میں ڈک ورتھ لوئس تحت 19 رنز سے شکست کے بعد رسل ڈومنگو نے کہا کہ پاکستان جب بھی ایک گیم ہارتا ہے تو لوگ ان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں مگر ہم تو انھیں بہترین ٹیم سمجھتے ہیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا انڈیا کے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر جنوبی افریقہ یہ تو نہیں سوچ بیٹھا کہ میچ تو جیتا ہی ہوا ہے تو انھوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے پاکستان نے بہترین پرفارمنس دی اور اسی لیے آج جیت ان کی ہوئی۔

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 220 رنز کا ہدف دیا تھا۔ قومی ٹیم نے 27 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے کہ بارش کی مداخلت کے باعث میچ کو روکنا پڑا .

 میچ کے دوبارہ شروع نہ ہونے پر ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان نے 19 رنز سے کامیابی سمیٹی اور 2 پوائنٹس حاصل کیے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں