ترکی کے بعد جرمنی بھی قطرکی حمایت میں کھل کرسامنے آگیا

01:53 PM, 8 Jun, 2017

برلن:جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کردیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق زیگما گیبریئل نے جرمن اقتصادی جریدے ’ہانڈلزبلاٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تنازعات سے دوچار مشرق وسطیٰ کے خطے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دخل اندازی بہت خطرناک ہے
انہوں نے اسے ’ٹرمپائزیشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’قطر کے ساتھ اس کے پڑوسی یا دیگر عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے خطے میں ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز ہونے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’امریکی صدر کی جانب سے خلیجی ممالک کے ساتھ بڑے بڑے عسکری معاہدے ہتھیاروں کے کاروبار میں مسلسل اضافے کی وجہ بن سکتے ہیں۔
زیگما گیبریئل نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے قطر کو ظاہری طور پر بلکل الگ تھلگ کرنے کا ارادہ تھا، یہ مکمل طور پر غلط طریقہ کار ہے جرمنی کبھی بھی اس طرح کی کسی پالیسی کی حمایت نہیں کرے گا اور ہم کسی صورت ایسا نہیں چاہتے کہ کہیں بھی ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازعات پیدا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ ’انہوں نے کہا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے لیے فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اپنائیں گے اور تمام حوالے قطر کی جانب جارہے تھے، تاہم یہ خوفناک دہشت گردی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں