لاہور:وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان کے قطر کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کو ہر ممکن مد فراہم کرے گی تاہم تاجر بھی قطر کو برآمدات جاری رکھنے کے لئے متبادل روٹس کی تلاش کریں۔
انہوںنے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان عموماً قطر کو مال متحدہ عرب امارت کے زمینی باڈر سے بھجواتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باڈر کی بندش کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت برآمد کنندگان کو ہر ممکن مد فراہم کرے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں