آستانہ: روس، ترکی اور ایران نے قزاقستان میں ہونے والے شامی امن مذاکرات موخر کر دیے ہیں۔ یہ بات قزاقستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ روس نے ان مذاکرات کے لیے 12 اور 13 جون کی تاریخ تجویز کی تھی۔
وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق فی الحال یہ غیر واضح ہے کہ ان مذاکرات کا آئندہ دور اب کب ہو گا۔ ان مذاکرات میں شامی حکومت اور باغیوں کے بعض دھڑوں کو شرکت کرنا تھی۔
ادھر شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے علاوہ قزاقستان انٹر نیشنل ایکسپو 2017 کی میزبانی بھی کر رہا ہے جس میں پاکستان سمیت سو سے زیادہ ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر سربراہان مملکت کے ہمراہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں