ریاض:امریکی وزیردفاع جیمز نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعے پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ریاض نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔
امریکی وزیردفاع اور سعودی نائب ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں امن واستحکام اور دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی کوششوں کو تیز ترکرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں