امریکا،سینڈوچ کے آرڈر میں تاخیر پر خاتون کا عملے پر حملہ

امریکا،سینڈوچ کے آرڈر میں تاخیر پر خاتون کا عملے پر حملہ

واشنگٹن:امریکی ریاست آئیووا میں سینڈوچ کے آرڈر میں تاخیر پر ایک خاتون نے عملے پر حملہ کردیا، مار دھاڑ کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست آئیووا کی رہائشی خاتون نے ایک ریسٹورنٹ میں سینڈوچ آرڈر کیا تھا۔

مبینہ طور پر سینڈوچ بننے میں تاخیر ہوگئی جس پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور عملے پر چڑھ دوڑی۔مار دھاڑ کے الزام میں پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جسے بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں