نئی دہلی: بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے ٹویٹر پر اپنی بیوی آرتی کا بھی مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ اب تازہ ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ بیوی جی نے مجھے بادشاہ کا خطاب دیا ہے مگر یہ بادشاہ شطرنج کا ہے جو کہ صرف ایک گھر چلتا ہے جبکہ کوئین جو چاہتی ہے وہ کر سکتی ہے۔
Biwi ji has given me title of King. It's like Chess. King can take only one step at a time and Queen can do whatever she wants to #HasiBand pic.twitter.com/W61eTPX0li
— Virender Sehwag (@virendersehwag) June 5, 2017
حال ہی میں وریندر سہواگ نے سابق کپتان سارو گنگولی اور آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن پر جملے کسے تھے۔
The future is shaped by one's dreams. These legends still don't waste time in following their dreams. Sone ka Maza@SGanguly99 @ShaneWarne pic.twitter.com/2zgZEC4KWa
— Virender Sehwag (@virendersehwag) June 5, 2017
یاد رہے کہ سہواگ نے اس سے قبل بھی آرتی کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا کہ بیگم کے ساتھ آپ ایک طرح سے نان اسٹرائیک اینڈ پر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو بیسٹ پارٹنر چاہیے تو پھر اسے باتیں بھی کرنے دیں اور رنز بھی بنانے دیں۔