ہجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل

12:39 PM, 8 Jun, 2017

ریاض :مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور فورسز کے ترجمان نے کہاہے کہ خانہ کعبہ شریف میں حجر اسود کی حفاظت پر مامور اہلکار کے ذمہ متعدد ذمہ داریوں کی انجام دہی شامل ہے۔

ان میں ضیوف الرحمان (عازمین حج وعمرہ)) کی رہ نمائی، حجر اسود کو بوسہ دینے کا طریقہ اور حجر اسود کے مقام پر رش کم کرنے جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام کی سیکیورٹی فورز کے ترجمان سامح السلمی نے بتایا کہ حجر اسود کی سیکیورٹی پرمامور اہلکار کو ہر گھنٹے بعد تبدیل کیا جاتا ہے۔

جلدی تبدیلی کا مقصد اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حجر اسود کے پہرے دار حجاج و معتمرین کی ہنگامی حالت میں مدد، ان کے بے ہوش ہونے یا گرنے کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع پہنچاتے ہیں۔خیال رہے کہ حجر اسود کی خانہ کعبہ میں نصب ایک سیاہ پتھر ہے۔ حجاج، معتمرین اور زائرین اس پتھر کو چومنے اور چھونے کو کار ثواب سمجھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں