قطر کشیدگی ،یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی، سونامہنگا

11:35 AM, 8 Jun, 2017

کراچی :ہمسایہ عرب ممالک سے تعلقات کی خرابی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنا شروع ہو گئے، یورپی اسٹک مارکیٹس میں مندی دیکھنے میں آئی جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔خلیجی ریاستوں کی جانب سے لگائے گئے شدت پسند تنظیموں کی حمایت کے الزامات پر خلیجی ریاست قطر مشکل میں آ گئی۔

سعودی عرب نے قطر ائیرویز کا لائسنس منسوخ کر کے 48گھنٹوں کے اندر ملک سے نکلنے کے احکامات جاری کر دیے۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ قطر سے تعلقات گارنٹیڈ روڈ میپ فراہم کرنے کی صورت میں ہی بحال ہوں گے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں نے قطری بینکوں سے معاملات اورایل سی کھولنے پر پابندی لگا دی اور تمام بینکوں سے قطر کے بینکوں کے ساتھ اپنے لین دین کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

قطرعرب ممالک کشیدگی نے تجارتی دنیا میں بھی بھونچال پیدا کر دیا ہے، یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں آج کاروبار مندی کا شکار رہا لیکن سونے کی قیمتیں اوپر جارہی ہیں ۔

مزیدخبریں