لاہور: کروڑوں کے انڈے سارے ہی گندے نکلے۔ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈوں سے پاؤڈر تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بسکٹوں کے لیے پاوڈر بنانے والی فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے گیارہ لاکھ گندے انڈے پکڑے لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈوں سے پاوڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکربسکٹوں کے لیے پاوڈر بنانے والی فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے گیارہ لاکھ گندے انڈے پکڑے کئے ہیں۔لاہور کی حدود میں مانگا منڈی کے قریب الواحا ایگ پروسیسنگ یونٹ پر رات گئے چھاپہ مارا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ میں معروف بسکٹ کمپنیوں کے لیے انڈوں سے زردی اور سفیدی الگ کر کے پاوڈر تیار کیا جاتا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ چھاپے کے دوران موقع پر 11 لاکھ خراب انڈے موجود پائے گئے۔ویجیلنس سیل نے ریکی کی، خراب انڈوں کی سپلائی آتے ہی چھاپہ مارا گیا۔انڈے اس حد تک خراب تھے کہ چند میں سے چوزے نکل چکے تھے۔فیکٹری کو چند روز قبل سیل کیا گیا تاہم غیر قانونی طور پر کام جاری تھا۔ تمام انڈے تلف، فیکٹری دوبارہ سیل،مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ملاوٹ مافیا جتنا بھی ہوشیار ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔مافیا کے خاتمے کے لیے ملاوٹ کرنے پر سخت ترین سزاوں کی تجاویز دے چکے ہیں، جلد منظور ہو جائیں گی۔