ممبئی : اداکارہ رانی مکھرجی میڈیا کو گزشتہ روز ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ان کی نئی تصاویر مداحوں کو حیران کررہی ہیں۔ان نئی تصاویر میں رانی مکھرجی پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت اور فٹ نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ رانی کی شادی بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار اور پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا سے 2014 میں ہوئی، ان کی بیٹی ’ادیرا‘ کی پیدائش 2015 میں ہوئی جس کے بعد اداکارہ کو مسلسل ان کے بڑھتے وزن کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم نئی تصاویر میں رانی مکھر جی کے چاہنے والوں کے لیے حیرانگی کی انتہا نہ رہی ۔رانی اتنی سمارٹ نظر آرہی تھی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ۔رانی مکھر جی نے وزن میں کمی کر کے جلنے والوں کو مزید جلا دیا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔