ایتھوپیا ئی حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے پورے ملک کا انٹرنیٹ بند کر دیا

ایتھوپیا ئی حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے پورے ملک کا انٹرنیٹ بند کر دیا

ادیس ابابا: ایتھوپیا کی حکومت نے امتحان  میں نقل اور دیگر ناجائز ذرائع کو روکنے کےلیے پورے ملک کا انٹر نیٹ بند کردیا ہے۔اس سے پہلے پچھلے سال طلباء نے اپنے امتحانی پرچوں کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنا شروع کر دیا تھا، جس کو روکنے کےلیے اس سال   حکومت  نے انٹرنیٹ ہی بند کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا  کی آبادی دس کروڑ  سے زیادہ ہے جبکہ امتحان دینے والے والوں  کی تعداد دس لاکھ سے بھی کم ہے۔ 

امتحان کی وجہ سے ملک کی تمام آبادی 8 جون تک انٹرنیٹ  استعمال نہیں کر سکے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ  ایتھوپیا  کے رہنے والے اور وہاں کا سفر کرنے والے 8 جون تک نہ ہی موبائل، نہ سیلولر اور نہ ہی وائی فائی انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ 

یہ پہلی بار نہیں کہ ایتھوپیا کی حکومت نے اس طرح کا اقدام اٹھایا ہے۔ 2016 کے سیاسی مظاہروں کے دوران بھی ایتھوپیا میں سارے ملک کا انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے  کئی سفارت خانوں  کو بھی کمیونی کیشن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔