لندن: ایک ماہر دندان نے کہا ہے کہ جس طریقے سے لوگ اپنے دانت صاف اور سفید کرتے ہیں وہ غلط ہے ۔ماہرڈاکٹر ایڈاکوپر کا کہنا ہے کہ دانت سفید کرنے والی ٹوتھ پیسٹ انہیں سفید نہیں کرتی بلکہ یہ ان پر رنگ چڑھاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر لوگ اپنے دانت صاف کرنا چاہتے ہیں تو ایسی چیز کا استعمال کیاجائے جس میں پرآکسائیڈ موجود ہو۔
ڈاکٹر ایڈا کا کہنا ہے کہ بازار میں ملنے والی ٹوتھ پیسٹ سے صرف ایسے داغ صاف کئے جاسکتے ہیں جو چائے، کافی، سوڈا یا اس طرح کے دیگر مشروبات سے بنتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ایسی چیز جس میں پرآکسائیڈ پایا جاتا اس سے بھی دانت صاف کرنے وہ سفید ہوجائیں گے۔ اس کا کہناہے کہ چاہے دانت جتنے مرضی سفید ہوں لیکن اگر وہ خراب ہوں گے تو انہیں سفید رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔”اس بات پر توجہ دیں کہ دانت کسی بھی بیماری سے محفوظ ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔