جنوبی افریقی ٹیم کی وردی کا رنگ سبز سے پیلے میں تبدیل

08:37 AM, 8 Jun, 2017

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ایک جیسی وردی یعنی سبز وردی کی وجہ سے مشکل آنے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے جنوبی افریقی ٹیم نے اپنی وردی ہی بدل ڈال۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم نے میچ میں کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی وردی کا رنگ پیلا کر لیا ۔
پروٹیز نے پیلے رنگ کی یونیفارم پہن کر ایکشن دکھایا ،مگر میچ ہار گئے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق جب دو ٹیموں کی وردی ایک جیسے رنگ کی ہوجائے تو ایک ٹیم اپنی مرضی سے اپنی یونیفارم کا رنگ تبدیل کر کے پہن سکتی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں