دوحہ:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے قطر کے ساتھ تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرلینے کے بعد قطر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر قطر نے کھانے کی اشیاءاور پینے کے پانی کی ممکنہ کمی سے نمٹنے کیلئے اب ایران اور ترکی کے ساتھ بات چیت کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔
تفصیل کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ قطر کو کھانے پینے کی اشیاءکے سب سے بڑے سپلائر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ہیں ۔ ان کے ساتھ روابط منقطع ہوجانے کے بعد ملک میں کھانے پینے کی ممکنہ کمی اور مہنگائی کے طوفان سے نمٹنے کیلئے ترکی، ایران اور کچھ دیگر ممالک سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ممالک سے قطر ایئرویز کے مال بردار طیاروں کے ذریعہ کھانے پینے کی اشیاءاور پینے کے پانی کی فراہمی کرائی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریںhttps://play.google.com/store/apps/details?id=com.publishrr.neotv&hl=en