سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت کیا ہے،  ججز سے کہوں گا کہ سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں: رانا ثنا اللہ

10:37 PM, 8 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:مشیر وزیر اعظم  برائے سیاسی امور راناثنا اللہ کاکہنا ہےکہ سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت کیا ہے۔ مشیر وزیر اعظم  برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت کیا ہے۔ 

ان کامزید کہنا تھا کہ ججز سے کہوں گا کہ سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ججز سے کہوں گا کہ سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں۔ سوشل میڈیا کمپین کے پیچھے کبھی کوئی ہوتا ہے اور کبھی کوئی۔

ا نہوں نے مزید کہاکہ  سوشل میڈیا کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت کیا ہے۔ سوشل میڈیا کو جتنی  اہمیت دیں گے  وہاں اتنا ہی شور ہوگا ۔

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھاکہ اگر آپ اتنا فکر مند ہونے لگیں تو مہم  چلانے والے سمجھتے ہیں وہ کامیاب ہیں۔عدالتیں یقینی بنائیں کہ کسی بھی قانون کا غلط استعمال نہ ہو۔

مزیدخبریں