ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز

10:02 PM, 8 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ماہانہ 200 یونٹ کےپروٹیکٹڈ  اور نان پروٹیکٹد  صارفین  کے لیے ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
 ذرائع کے مطابق  ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکٹڈ  اور نان پروٹیکٹڈ  ڈصارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس  لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

 جولائی تا ستمبر 2024  کے لیے ماہانہ  200 یونٹ تک والے صارفین  کو ریلیف  دینے کی تجویز دی  گئی تھی۔


وزیر اعظم نے ہنگامی بنیادو ں  پر سمری  کی وفاقی کابینہ  سے منظوری  لینے کی ہدایت کردی۔وفاقی حکومت  ٹیرف پر ریلیف  دینے کے لیے  تقریبا50 ارب  کی  سبسڈی دے گی۔  

مزیدخبریں