خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں ،نفرت کرنے والوں کا مثبت سیاست سے مقابلہ کریں گے: بلاول بھٹو

خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں ،نفرت کرنے والوں کا مثبت سیاست سے مقابلہ کریں گے: بلاول بھٹو

پشاور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہنا ہے کہ  اے پی سی میں اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے،خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس میں کہاکہ    اے پی سی میں اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے،خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ  نفرت کرنے والوں کا مثبت سیاست سے مقابلہ کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہاکہ گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ان کاکہنا تھا کہ  مشاورت کی وجہ سے جو فیصلے ہوں گے وہ بہتر ہوں گے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ  عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اگلے سال بجٹ سے پہلےہم سے بامعنی مشاورت کی جائے گی۔


انہوں نے کہاکہ مسئلہ یہ نہیں کہ ماضی میں کیا کیا مسئلہ یہ ہے کہ ماضی  کی غلطیاں پھر نہ کریں۔ ن لیگ سےہمارا معاہدہ ہے کہ پی ایس ڈی پی  پر دونوں پارٹیاں  مشاورت کریں گی۔ پاکستان چین اورافغانستان  کے سہ ملکی مذاکرات  ہمارے دور میں ہی ہوئے تھے ۔

ْ
ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وعدہ یہ تھا کہ  وزیر اعظم  بنادیں تو تین سو یونٹ بجلی مفت دوں گا۔ صرف افغا نستان کا دورہ کرنے سے سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ سفارتی سطح پر بات چیت کرنے سے ہی  مسائل حل ہوتے ہیں۔ ہر ضلع  میں آسان  شرائط پر  گرین انرجی پاور دیں گے۔معاشی صورتحال پر ہمیں سوچ  بدلنا  ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں