فیملی اور دوستوں سے دور شہزادہ ہیری پریشان، انگلینڈ میں دوبارہ رہائش کا سوچنے لگے

 فیملی اور دوستوں سے دور شہزادہ ہیری پریشان، انگلینڈ میں دوبارہ رہائش کا سوچنے لگے

کیلیفورنیا:برطانوی شہزادہ ہیری  فیملی اور دوستوں  سے دوری کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ  ان دنوں انگلینڈ سے دور  کیلیفورنیا میں  رہ رہے ہیں لیکن   ان کو اپنے دوستوں اور فیملی کی یاد ستا رہی ہے اسی وجہ سے وہ خاصے پریشان ہیں  اور دوربارہ  انگلینڈ میں رہائش پذیر ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

  ذرائع  کے مطابق   وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں اور کوئی ایسی تبدیلی چاہتے ہیں جو انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لائے۔ 
شہزادہ ہیری کیلیفورنیا میں مونٹیسیٹو کے مقام پر رہتے ہیں۔ بچے بھی ان کے ساتھ ہیں۔ اب شہزادہ ہیری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ انگلینڈ کو چھوڑ کر امریکا کو اپنا دوسرا گھر بناکر انہوں نے غلطی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنے  ملک کو بہت مس کر رہے ہیں اور ان دوستوں کی کمی بھی انہیں شدت سے محسوس ہو رہی ہے جو ان کی اہلیہ میگن مرکل کو پسند نہیں کرتے۔رپورٹ کے مطابق  پانچ سالہ شہزادہ آرچی اور تین سالہ شہزادی للی بیٹ بھی انگلینڈ سے دور ہو جانے پر زیادہ خوش نہیں ہیں۔

شہزادہ ہیری آخری بار مئی میں انوِکٹس گیمز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر انگلینڈ آئے تھے۔ تاہم وہ اپنے دوستوں سے نہیں ملے تھے۔ ہیری کی زندگی بہت بدل گئی ہے کیونکہ اب وہ اپنی فیملی (والد، بھائی، بھابی، بھتیجوں وغیرہ) اور پرانے دوستوں کے لیے کارآمد نہیں رہے۔

سالِ رواں کے اوائل میں شہزادہ ہیری نے برطانیہ میں رہائش ترک کرکے امریکہ  کو اپنا دوسرا گھر بنالیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے 29 جون 2023 کو کیا تھا۔ دوسری طرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگن کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ برطانیہ میں لوگ انہیں مسترد کرچکے ہیں اور اب اپنانے کے لیے تیار نہیں ہیں  اس لیے وہ ہالی وڈ پرزیادہ  توجہ دینے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں