سونے اور چاندی کے   نپولین کے دو پستول 17 لاکھ یورو میں نیلام

 سونے اور چاندی کے   نپولین کے دو پستول 17 لاکھ یورو میں نیلام

پیرس:فرانس کے سابق شہنشاہ اور عظیم جرنیل نپولین بونا پارٹ کے سونے اور چاندی سے بنے دو  پستول 17 لاکھ  یورو میں نیلام ہوگئے ۔ یہ وہ پستول ہیں جن  کے ذریعے عظیم جرنیل نے ایک بار خود کشی کاسوچا تھا۔   پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 51 کروڑ 17 لاکھ روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  نپولین نے 1814 میں اِنہی ہتھیاروں کے ذریعے خود کشی کے بارے میں سوچا تھا۔ جنوبی پیرس میں فونٹین بلو نامی نیلام کے منتظمین نے بتایا کہ دونوں پستول نیلام تو ہوگئے ہیں تاہم حکومت اس بات پر زور دے رہی ہے کہ قومی خزانے کے حصے کے طور پر یہ پستول ملک ہی میں رہنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ فرانسیسی حکومت نے نپولین کے ان پستولوں کو اس کے زیر استعمال رہنے والی دوسری بہت سی اشیا کے ساتھ قومی خزانے کا درجہ دے رکھا ہے۔آکشن ہاؤس نے نیلامی میں دونوں پستول خریدنے والے کا نام نہیں بتایا۔ نیلامی سے قبل فرانسیسی وزارتِ ثقافت کے دی نیشنل ٹریژرز کمیشن نے ان دونوں پستولوں کو قومی خزانے سے تعبیر کیا تھا۔ اِنہیں ملک سے باہر لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ 

مصنف کے بارے میں