کوئٹہ:وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ وفاق بلوچستان سےمل کرصوبےکے 28ہزارٹیوب ویلزکوسولر پر منتقل کرے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاق بلوچستان سےمل کرصوبےکے 28ہزارٹیوب ویلزکوسولر پر منتقل کرے گا۔
وزیر اعظم شہبا زشریف کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے ٹیوب ویلو ں کے لیے وفاقی حکومت نے 10 سال میں 500 ارب روپے دیے ہیں۔ صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجائے گا۔ ٹیوب ویلز کے شمسی تونائی پر منتقل ہونے سے کسان خوشحال ہوگا۔ بلوچستان میں بجلی پر چلنے والے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجارہا ہے۔ بجلی کے بل ادا نہیں ہوتے جس کا بوجھ وفاق اٹھارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہر سال70 سے 80 ارب روپے بجلی کے بلز کی مد میں ادا کئے جارہے ہیں۔ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں جس کی کی وجوہات ہیں۔ اگر500 ارب کی سبسڈی کا پیسہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر لگا ہوتا تو یہاں ترقی ہوتی۔بلوچستان کے27 ہزار ٹیوب ویلوں پر پورا دن بجلی آنی چاہئے۔ بلوچستان سے 1 ہزار افراد زرعی ٹریننگ کے لیے چین بھجوائیں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہوں گے تو ترقی میں اہم کردارادا کریں گے۔ چین میں آئی ٹی کی تربیت میں بھی بلوچستان کے طلبا کے لیے 10 فی صد اضافی کوٹہ ہے۔
اگر تین سال بعد دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقاما ہے۔سرفراز بگٹی اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، اگر انہوں نے 3 ماہ میں کام کرلیا تو انکی عوامی پذیرائی کروائیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔